20 اپريل 2020(سیدھی بات نیوز سرویس) یمن کے سیکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ مشرقی گورنری مآرب کے مغربی علاقے الدائرہ میں لڑائی کے دوران حوثی ملیشیا کا اہم کمانڈر ہلاک ہوگیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حوثیوں کے ہلاک ہونے والے کمانڈر کی شناخت ابو خالد السفیانی کے نام سے کی گئی ہے اور وہ الکسارہ کے محاذ پر حوثی ملیشیا کا کمانڈر تھا۔ اسی محاذ پر یمنی فوج کیساتھ لڑائی میں اس کی موت واقع ہوئی۔مقامی اخباری ذرائع کے مطابق حوثی کمانڈر السفیانی کے ساتھ اس کے کئی دوسرے ساتھی جنگجو بھی ہلاک ہوگئے۔خیال رہے کہ رواں سال 7 فروری کے بعد تیل کی دولت سے مالا مال یمن کی اس گورنری پرقبضے کے لیے جاری لڑائی میں حوثی ملیشیا کے تین اہم کمانڈر ہلاک ہوچکے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سے قبل آئینی حکومت کی وفادار فوج کے ساتھ لڑائی میں حوثیوں کے کمانڈر بریگیڈیئر حسن عبداللہ راشد العماری، بریگیڈیئر نجم الدین محمد فاضل، بریگیڈیئر سلیم یحییٰ احمد محی الدین اور بریگیڈیئر جلال عبداللہ الرزامی ہلاک ہو گئے۔مغربی مآرب میں حوثی ملیشیا اور یمن فوج کے درمیان لڑائی کے دوران حوثیوں کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

(العربیہ)

SHARE

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here