19 اپريل 2020(سیدھی بات نیوز سرویس) اطلاع نہ ملنے والے 48 افراد کی تلاش کی کاروائیاں جاری ہیں انڈونیشیا میں شدید بارشوں سے پیدا ہونے والے سیلاب اور لرزش ِ اراضی سے ہلاکتوں کی تعداد 181 تک جا پہنچی۔مشرقی صوبے نوسا تنگارا کے ڈپٹی گورنر جوزف نائے سوئی کا کہنا ہے کہ امدادی کاروائیوں اور تلاش کے دوران مزید نعشوں تک رسائی ہوئی ہے۔ مجموعی جانی نقصان 181 تک ہونے کی وضاحت کرنے والے جوزف نے بتایا کہ اطلاع نہ ملنے والے 48 افراد کی تلاش کی کاروائیاں جاری ہیں۔واضح رہے کہ مشرقی فلورس، لیمباگا اور آلور شہروں میں 5 اپریل سے ابتک جاری بارشیں سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے کا موجب بنی تھیں۔

(ٹی آر ٹی)

SHARE

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here