ممبئی:16 اپريل 2020(سیدھی بات نیوز سرویس)  کورونا مثبت پائے جانے کے بعد ناگپور کے ایک نجی اسپتال میں زیر علاج راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے سربراہ موہن بھاگوت نے آج یہاں کورونا کو شکست دی اور انہیں اسپتال سے چھٹی دے دی گئی۔ ناگپور کے اسپتال میں گزشتہ ہفتہ سے زیر علاج موہن بھاگوت کو سانس لینے میں تکلیف اور تیز بخار کے بعد علاج کیلئے داخل کیا گیا تھا۔ اسپتال کے ڈائریکٹر سربجیت داس گپتا نے بتلایا کہ موہن بھاگوت مکمل صحت یاب ہو چکے ہیں اور ان کی آکسیجن سطح و دیگر اعضا معمول کے مطابق کام کر رہے ہیں۔

(قومی آواز)

SHARE

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here