16 اپريل 2020(سیدھی بات نیوز سرویس) امریکی ریاست انڈیانا میں مسلح شخص کی فائرنگ سے 8 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی ریاست انڈیانا میں ایک مسلح شخص نے فیڈیکس کے دفتر کے باہر فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جبکہ حملہ آور نے خود کو بھی گولی مارکر خودکشی کرلی۔ انڈیانا پولیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں متعدد افراد شدید زخمی ہوئے ہیں جنہیں شہر کے مختلف اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

(قومی آواز)

SHARE

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here