14 اپريل 2020(سیدھی بات نیوز سرویس) صدر نے کہا کہ فضا سے فضا میں مار کرنے والی میزائل ٹیکنالوجی کے حامل چند ممالک میں اب ترکی بھی شامل ہو چکا ہے،ہمارے نوجوان پیشہ وروں اور انجینئروں نے GOKTUG منصوبے کے تحت تیار کردہ “بوزدوعان” نامی میزائل کا کامیابی سے تجربہ کیا ہے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ فضا سے فضا میں مار کرنے والے میزائلوں کی تیاری سے ترکی کا شمار دنیا کے چنندہ ممالک میں ہو گیا ہے۔ صدر ایردوان نے اپنی ایک ٹویٹ میں اس بات کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ فضا سے فضا میں مار کرنے والی میزائل ٹیکنالوجی کے حامل چند ممالک میں اب ترکی بھی شامل ہو چکا ہے،ہمارے نوجوان پیشہ وروں اور انجینئروں نے GOKTUG منصوبے کے تحت تیار کردہ “بوزدوعان” نامی میزائل کا کامیابی سے تجربہ کیا ہے۔

(قومی آواز)

SHARE

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here