پولیس نے کہا کہ بالی ووڈ فلم ساز سنتوش گپتا (Santosh Gupta) کی بیوی اسمتا اور بیٹی سرشٹی نے ممبئی کے اندھیری کے ڈی این نگر میں اپنے گھر میں مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔

8 اپريل 2020(سیدھی بات نیوز سرویس) ممبئی سے بڑی خبر آرہی ہے کہ ایک بالی ووڈ فلم میکر کی بیوی اور ان کی بیٹی نے آگ لگا کر خودکشی کرلی ہے۔ پولیس نے کہا کہ فلم میکر سنوتوش گپتا کی بیوی اسمتا اور بیٹی سرشٹی نے ممبئی کے اندھیری کے ڈی این نگر میں اپنے گھر میں مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔ نیوزی ایجنسی کے مطابق پولیس نے کہا کہ ماں اور بیٹی نے پیر کی دوپہر اندھیری (مغرب) کے ڈی این نگر میں اپنے اپارٹمنٹ میں مبینہ طور پر خود کو آگ لے حوالے کردیا تھا اور یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب پڑوسیوں نے فائر بریگیڈ کو اطلاع دی۔ابتدائی رپورٹس کے مطابق 55 سالہ اسمتا نے انتہائی قدم اسلئے اٹھایا کیونکہ وہ طویل عرصہ سے کڈنی کی بیماری میں متبلا تھی۔ ماں کی بیماری کی وجہ سے جوڑے کی بیٹی سرشٹی نے بھی اپنی جان دیدی۔ افسران کے مطابق دونوں کو کوپر اسپتال لے جایا گیا، جہاں اسمتا کو مردہ قرار دیا گیا جبکہ 70 فیصد جل چکی سرشٹی نے منگل کو ایرولی نیشنل برنس سینٹر میں دم توڑ دیا۔ڈی این نگر پولیس اسٹیشن کے سینئر انسپکٹر بھرت گائیکواڑ نے کہا کہ ہم نے معاملہ میں دو الگ الگ حادثاتی موت کی رپورٹ درج کی ہے اور آگے کی جانچ کی جارہی ہے۔فلم میکر سنتوش گپتا کو فرار، رومی دی ہیرو اور آج کی عورت جیسی چھوٹی بجٹ کی فلموں کیلئے جانا جاتا ہے۔ اس پورے معاملہ میں ابھی تک ان کا کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

نیوز 18

SHARE

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here