حیدرآباد: 8 اپريل 2020(سیدھی بات نیوز سرویس) تلنگانہ کے جئے شنکر بھوپال پلی ضلع میں سنگارینی کالریز کوئلہ کان کی چھت کے گرپڑنے کے نتیجہ میں دو مزدوروں کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ یہ واقعہ کل شب کاکتیہ کان میں پیش آیا۔ مہلوکین کی شناخت شنکرئیا اور نرسیا کے طور پر کی گئی ہے۔ عہدیداروں کے مطابق دونوں موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ اس واقعہ پر ریاستی وزیر دیاکر راو نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان مزدوروں کے غمزدہ ارکان خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا۔ وزیر موصوف نے حکومت کی طرف سے ان دونوں کے خاندانوں کو تمام طرح کے تعاون کا یقین دلایا۔

(قومی آواز)

SHARE

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here