نئی دہلی:8 اپريل 2020(سیدھی بات نیوز سرویس)  مشرقی دہلی کے دلشاد گارڈن انڈسٹریل ایریا میں واقع ایک فیکٹری میں جمعرات کی صبح خوفناک آگ لگ گئی۔ محکمہ فائر بریگیڈ کے ایک اہلکار نے آج یہاں بتایا کہ صبح 8.35 بجے آتشزدگی کی اطلاع ملی۔ واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر روانہ کردی گئیں۔ فی الحال فائر بریگیڈ کی 17 گاڑیاں آگ بجھانے کے لئے جد و جہد کررہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ فیکٹری کی عمارت کی چوتھی منزل پر آگ لگی تھی جس کے اندر گتا بھرا ہوا تھا۔ ابھی تک آتشزدگی کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔ خبر لکھے جانے تک اس واقعہ میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔

(قومی آواز)

SHARE

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here