ممبئی:8 اپريل 2020(سیدھی بات نیوز سرویس)  بالی ووڈ اداکارہ تاپسی پنو اپنی آنے والی فلم ‘شباش مٹھو’ کے لئے جم چھوڑ کر کھلے میدان میں تربیت حاصل کر رہی ہیں۔ تاپسی پنو ان دنوں اپنی آنے والی فلم شباش مٹھو کے لئے تیاری کر رہی ہیں۔ فلم ہندوستانی خواتین کرکٹر میتھالی راج کی بائیوپک پر مبنی ہے۔ اس فلم میں تاپسی میتھالی راج کا کردار ادا کر رہی ہیں۔ اس فلم کی ہدایت کاری راہل ڈھولکیا کر رہے ہیں۔ تاپسی نے خود سوشل میڈیا پر ایک تصویر شیئر کی ہے۔ جس میں وہ گلابی رنگ کے ٹینک ٹاپ میں نظر آ رہی ہیں، اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے کیپشن میں لکھا، “لاک ڈاؤن کے دوران ٹریننگ… جب جم کے بجائے کھلے میدان نے لی، ٹریننگ کا کوئی بہانہ نہیں۔

(قومی آواز)

SHARE

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here