افریقی ملک گھانا کے ساحل پر 80 سے زائد ڈولفنز مردہ حالت میں پائی گئیں۔

7 اپريل 2020(سیدھی بات نیوز سرویس) غیر ملکی میڈیا کے مطابق افریقی ملک گھانا کے ساحل پر 80 سے زائد ڈولفنز مردہ حالت پائی گئیں جنہیں دیکھ کر مقامی افراد فوراً ساحل پر پہنچ گئے اور مردہ ڈولفنز کو ٹرکوں میں بھر بھر کر لے جانے لگے۔دوسری جانب مقامی حکام کا کہنا ہے کہ اتنی بڑی تعداد میں ڈولفنز کی موت کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ مردہ ڈولفنز کی فش مارکیٹ میں فروخت روکنے کے لیے بھی کارروائیاں جاری ہیں۔

ترکی اردو

SHARE

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here