امریکی صدر نے جناب ایردوان سمیت روسی ہم منصب ولا دیمر پوتن اور چینی صدر شی جن پنگ سمیت 40 ممالک کے سربراہان کو شمولیت کی دعوت دی ہے

27مارچ 2020(سیدھی بات نیوز سرویس)امریکی صدر جو بائڈن کی جانب سے ترک صدر کو دعوت نامہامریکی صدر جو بائڈن نے صدر رجب ایردوان کو 22 تا 23 اپریل منعقد ہونے والی کلائمیٹ سمٹ میں شرکت کی دعوت دی۔بائڈن نے یہ دعوت نامہ صدر ایردوان کو روانہ کردہ ایک خط کےذریعے بھیجا ہے، جس میں انہو ں نے کورونا وبا سے متاثر ترک شہریو ں، ان کے اہل خانہ اور تمام تر عوام کے دکھ و درد میں برابر کے شریک ہونے کا بھی ذکر کیاہے۔دریں اثنا جو بائڈن کی انتظامیہ کے ویبینار شکل میں منعقد کیے جانے والے کلائمیٹ سمٹ سے متعلق جاری کردہ بیان میں واضح کیا ہے کہ امریکی صدر نے جناب ایردوان سمیت روسی ہم منصب ولا دیمر پوتن اور چینی صدر شی جن پنگ سمیت 40 ممالک کے سربراہان کو شمولیت کی دعوت دی ہے۔اعلامیہ میں سربراہی اجلاس میں موسمی تغیرات کے برخلاف زیادہ با اثر طریقے سے جدوجہد کرنے کی عجلیت اور اقتصادی مفادات زور دیے جانے کی توضیح کی گئی ہے تو گلاسگوو میں ماہ نومبر میں منعقد ہونے والے اقوام متحدہ کے موسمی تغیرات کانفرس سے پیشتر مذکورہ سمٹ کے ایک اہم سنگ میل کی حیثیت حاصل کرنے کا بھی تذکرہ کیا ہے۔باور رہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جون ، 2017 میں امریکہ کے پیرس کلائمیٹ معاہدے سے علیحدگی اختیار کرنے کا اعلان کیا تھا اور 4 نومبر 2019 کو یہ ملک سرکاری طور پر مذکورہ معاہدے سے باہر نکل گیا تھا۔تا ہم ماہ جنوری میں بائڈن کے بر سر اقتدار آنے کے بعد امریکہ نے اس میں دوبارہ سے شمولیت اختیار کرلی تھی۔

SHARE

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here