بھٹکل:20مارچ (سیدھی بات نیوز سروس) سیدھی بات فاؤنڈیشن کے تحت وہ علماء کرام جو الگ الگ دعوتی مشن میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں انہوں نے یہاں تہنیتی پروگرام میں شرکت کے بہانے مولانا ابولحسن علی ندوی اکیڈمی کے زیرِ اہتمام ملک و بیرون ملک میں ہونے والے دعوتی مشن کو سمجھ کر شہر بنگلور میں بھی اس کوآگے بڑھانے کی نیت سے بھٹکل کا دورہ کیا، اور 18مارچ کو بعد نمازِ مغرب یہاں علی میاں اکیڈمی میں مذکورہ ادارے کے روحِ رواں مولانا الیاس جاکٹی ندوی صاحب ساتھ ایک خصوصی نشست میں ان تمام دعوتی سرگرمیوں کو جہاں سمجھایاوہیں بہت ساری ایسی دعوتی سرگرمیوں کا تذکرہ کیا جس پر ابھی کام ہونا ہے اور مسلم و غیر مسلم اہم ترین عہدوں پر فائز افسران تک دعوتی پیغام کو عام کرنے کے لئے اکیڈمی کے طرز کو اپنانے کا فیصلہ کیا گیاہے، اور عنقریب اس سلسلہ میں شہر بنگلور میں ایک خصوصی نشست کے بعد اس پر باقاعدہ کام شروع کردیا جائے گا: اس موقع پر مولانا الیاس جاکٹی ندوی نے اکیڈمی کا نظارہ بھی کروایا: اس موقع پرمفتی عمر فاروق قاسمی،مولانا یوسف قاسمی، مولانا صغیر احمد ندوی، مولانا نصراللہ ندوی، مولانا عاصم ندوی، حافظ ذاکر حسین، مولانا حافظ ابراہیم، مولانا یوسف بیگ ندوی،مولانا سمیر بیگ ندوی، مولانا ٹی انیس ندوی،:مولانا عرفان مظاہری: مولانا سعید باقوی وغیرہم موجود تھے:
SHARE

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here