بھٹکل:20مارچ(سیدھی بات نیوز سرویس) ملک بھر میں مشہور علی پبلک اسکول کے مرکزی کیمپس جو کہ شہر بھٹکل میں واقع ہے یہاں کل دسویں جماعت سے فارغ ہونے والے طلباء کے اعزاز میں ایک خصوصی نشست کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں طلباء نے اپنے مافی ضمیر کو اور تعلیمی سفر کے روداد کو اپنے اپنے انداز میں بیان کیا اور انگریزی و اُردو زبانوں میں بہترین انداز میں اپنے ادارے اور اساتذہ شکریہ ادا کیا، اس موقع پر بات کرتے ہوئے اس ادارے کے بانی مولانا الیاس جاکٹی ندوی صاحب نے اسکول کی تاریخ پر روشنی ڈالی اور اسکول کی شہرت و مقبولیت کو بیان کرتے ہوئے ملک و بیرون ملک پھیلے اس کی 125شاخوں کا بھی ذکر کیا او ربتایا کہ کس طرح اب یہ اسکول ایک تحریک کی شکل اختیار کرچکے ہیں؛ اس موقع پر بہترین درس و تدریس اور انتظامیہ کو سنبھالنے والے اور اسکول کے ملازمین کو بھی ان کی نمایاں اورخدمات اور انتھک جدو جہد کے پیشِ نظر انعامات سے نوازا گیا:اسی مناسبت سے اس موقع پر موجود سیدھی بات کے ایڈیٹر جناب مولانا انصارعزیزندوی کوبھی صحافتی خدمات کے اعتراف میں اور دس لاکھ سبسکرائبرس کی تکمیل کے موقع پر تہنیت پیش کی گئی: بنگلور سے تشریف فرما علماء کرام کا وفد بھی اس اجلاس میں موجود تھا:

SHARE

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here