الحمدللہ کل بتاریخ 18/مارچ 2021ء بروزجمعرات 5/بجے منیری ہال مولانا ابوالحسن اسلامی اکیڈمی میں ابنائے جامعہ کا جلسہ عام ہوا۔ مختصرپروگرام کی رپورٹ پیش خدمت ہے۔

جناب مولانا عکراش صاحب اکرمی ندوی کی تلاوت سے جلسہ کاآغاز ہوا۔ تلاوت کے بعد حافظ محمد طریف ابوحسینا نے اپنی سریلی آواز میں بہترین نعت پاک پیش کی۔جناب مولانا عبدالباری دامدا ندوی نے جلسہ کی غرض وغایت پیش کرتے ہوئے مہمانوں کی خدمت میں استقبالیہ کلمات پیش کئے۔ بعداذاں ابنائے جامعہ انتظامیہ کے رکن مولانا ابوالحسن اسلامک اکیڈمی کے روح رواں جناب مولانا محمد الیاس صاحب فقی احمداندوی نے میڈیا کے تعلق سے بہترین باتیں پیش کی۔مولانا نے ابناء کے ویپ سائیٹ کے تعلق سے فرمایا کہ یہ ایک وقت کا تقاضہ ہے اس سے ان شائاللہ نہ صرف ابناء آپس میں مربوط ہوں گے بلکہ عالمی طورپر پوری ملت بھی اس سے فائدہ اٹھائے گی۔ اس ویپ سائیٹ کو ترتیب دینے اور مستقل اس سلسلہ میں دن ورات کوشش کرنے والے جنا ب مولانا محمد ثاقب صاحب قاسمجی ندوی کی خدمات کا اعتراف کیااور ان کی حوصلہ افزائی کی۔ اس طرح سیدھی بات یوٹیوپ چینل کے ایڈیٹر جناب مولانا محمد انصارعزیزصاحب کی خدمت میں مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ موصوف اپنی دینی شناخت کو باقی رکھتے ہوئے صحافتی میدان میں تمام ترچیلینجوں کا سامنا کررہے ہیں۔اور دوسال کے عرصہ میں دس لاکھ سبسکرائیبرس کاسنگ میل طئے کرنا کوئ معمولی بات نہیں ہے۔یہ صرف ان کے خلوص کانتیجہ ہے۔مولانا الیاس صاحب کی گفتگو کے بعد جناب مولانا ثاقب صاحب قاسمجی ندوی نے اپنے تیارکردہ ویپ سائیٹ کے تعلق سے مختصرباتیں پیش کی اور کہا کہ اب یہاں سے اس کے سفرکا آغاز ہے آگے ہمیں مثبت ومنفی دونوں پہلووں کومدنظررکھتے ہوئے کام کوآگے بڑھانا ہے۔ مولانا ثاقب صاحب کی مختصر گفتگو کے بعد صدرجامعہ جناب مولانا عبدالعلیم صاحب قاسمی کے دست مبارک سے ویپ سائیٹ کا اجراء عمل میں آیا۔اس کے بعدسائیٹ کے ترتیب دینے اور اس کے لئے دن رات کوششیں کرنے والے جناب مولانا محمد ثاقب صاحب کی خدمت میں ابنائے جامعہ کی طرف سے تہنیتی کلمات پیش کرتے ہوئے سپاس نامہ بھی پیش کیاگیا اورمومنٹودیاگیا۔اسی طرح جامعہ اسلامیہ بھٹکل کی طرف سے بھی تہنیت پیش کرتے ہوئے مومنٹوپیش کیاگیا۔اس کے علاوہ ادارہ ادب اطفال کی طرف سے ادارہ کے جنرل سیکرٹری جناب مولانا میراں معظم صاحب نے بھی تہنیت پیش کی۔
مولانا ثاقب صاحب کی تہنیت کے بعدمندرجہ ذیل اداروں کے ذمہ داران نے جناب مولانا انصار عزیزصاحب کی تہنیت کرتے ہوئے ان کی خدمت میں مومنٹوپیش کیا۔
(1)ابنائے جامعہ جامعہ اسلامیہ بھٹکل
(2)جامعہ اسلامیہ بھٹکل
(3)مولانا ابوالحسن اسلامی اکیڈمی
(4)فکروخبر
(5)مولانا انصارعزیز صاحب کے کلاس کے رفقاء
(6)ادارہ ادب اطفال
(7)جناب مولانا نعمت اللہ صاحب عسکری ندوی
موصوف کی تہنیت کے بعد جنا ب مولانا انصار عزیزصاحب نے اپنے چینل کے تعلق سے باتیں پیش کرتے ہوئے کہاکہ اس وقت سیدھی بات چینل عوام الناس میں ایک مقام حاصل کرچکاہے۔اس میں میراکوئ کمال نہیں یہ محض اللہ کا انعام ہے۔اور میرے اساتذہ کی دعائیں اوران کی توجہات ہیں۔آگے مزیداورمنصوبے ہیں اس کی ترقی کے لئیآپ کی دعاووں کے سہارے کی ضرورت ہے۔موصوف کی گفتگو کے بعدمہتمم جامعہ جناب مولانا مقبول احمد صاحب کوبٹے ندوی نے اجلاس کی مناسبت سے اپنے احساسات کوپیش کیا۔اور دونوں حضرات کی خدمت میں ان کی کاوشوں کا اعتراف کرتے ہوئے حوصلہ افزائی کی اور تہنیتی کلمات پیش کئے۔اوردعاووں سے نوازا۔آخرمیں صدرابناء جناب مولانا محمد انصارصاحب خطیب ندوی مدنی نے اپناصدارتی خطبہ پیش کیااورسب کو اس سے استفادہ کرنے کی ترغیب دیتے اس پروگرام میں شریک تمام حضرات کاشکریہ اداء کیا۔اس کے علاوہ اس پروگرام میں طیبہ ٹرسٹ بینگلوراورسیدھی بات بینگلور کے کارکنان کی ٹیم شریک تھی۔مہمان علماء نے جناب مولانا حافظ محمد الیاس صاحب فقی احمداندوی کی حفظ کی تکمیل پر تہنیت پیش کی۔نائب سکریٹری جناب مولانا عبدالحسیب صاحب منا ندوی نے جلسہ کی نظامت کے فرائض کوانجام دیتے ہوئے جلسہ کوبحسن خوبی اختتام تک پہونچایا۔
واالسلام
جنرل سیکریٹریا بنائے جامع

جامعہ اسلامیہ بھٹکل
ہ

SHARE

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here