پولیس ترجمان کے مطابق دریا میں پانی کا دباؤ اس قدر شدید تھا کہ پانی گاڑی کے انجن میں داخل ہو گیا اور انجن زوردار دھماکے سے پھٹ گیا جس سے گاڑی میں آگ لگ گئی۔

کابل:25 فروری 2020(سیدھی بات نیوز سرویس)  افغانستان کے صوبے اورزگان میں ایک منی وین کے انجن میں پانی بھر جانے سے اس میں ہونے والے دھماکے کے بعد آگ لگ گئی، جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 10 افراد ہلاک ہو گئے۔ افغان میڈیا کے مطابق اورزگان کے پولیس ترجمان بتایا کہ بدقسمت خاندان شادی کی ایک تقریب میں شرکت کے بعد واپس اپنے گھر جا رہا تھا کہ ان کی گاڑی دریائے ہلمند میں پھنس گئی۔پولیس ترجمان کے مطابق دریا میں پانی کا دباؤ اس قدر شدید تھا کہ پانی گاڑی کے انجن میں داخل ہو گیا اور انجن زوردار دھماکے سے پھٹ گیا جس سے گاڑی میں آگ لگ گئی۔اورزگان پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ آگ نے آنا فاناً پوری گاڑی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، جس کے نتیجے میں گاڑی میں موجود ایک ہی کنبہ کے 10 افراد ہلاک ہو گئے۔ ہلاک ہونے والوں میں تین کم عمر بچے بھی شامل تھے جبکہ دولہا اور دلہن دوسری گاڑی میں ہونے کی وجہ سے بچ گئے

(قومی آواز)

SHARE

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here