17 فروری 2020(سیدھی بات نیوز سرویس) نائیجیریا کے صوبے نیگر کے علاقے کاگارا میں ایک اقامتی اسکول پر مسلح افراد کے حملے میں ابتدائی معلومات کے مطابق 26 طالبعلموں اور 4 اساتذہ کو اغوا کر لیا گیا ہے۔کاگارا گورنمنٹ سائنس کالج کے حکام میں سے ابوبکر بابا عمر نے کہا ہے کہ نامعلوم مسلح افراد نیصبح کے وقت اسکول پر حملہ کیا۔بابا عمر نے کہا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق حملہ آوروں نے اسکول کے 26 طالبعلموں اور 4 اساتذہ کو اغوا کر لیا ہے۔ حملے کے وقت کثیر تعداد میں طالبعلم فرار ہو کر حملہ آوروں سے محفوظ رہنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ سکیورٹی فورسز کو علاقے کی طرف روانہ کر دیا گیا ہے۔حملے میں بچ جانے والے طلبہ میں سے محمد عبداللہی نے کہا ہے کہ مسلح افراد فوجی یونیفارم میں ملبوس تھے اور انہوں نے ہم پر تشدد کیا۔عبداللہی نیمغوی طلبہ کی فوری بازیابی کی تمّنا بھی ظاہر کی ہے۔

(ٹی آر ٹی)

SHARE

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here