سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ’’ہمیں گزشتہ سال 27 نومبر کو کیلیفورنیا میں کورونا کی نئی شکل کا پتہ چل گیا تھا۔ یہ وائرس دسمبر 2020 اور جنوری 2021 کے درمیان امریکہ کے دوسرے حصوں میں تیزی سے پھیلا۔‘‘

ماسکو:8 فروری 2020(سیدھی بات نیوز سرویس)  امریکہ میں کورونا وائرس (کووڈ۔19) کا نیا اسٹرین تیزی سے پھیل رہا ہے اور بہت ساری ریاستیں مارچ تک خطرناک طور سے متاثر ہوسکتی ہیں۔ یہ اطلاع ایک نئی تحقیق میں دی گئی ہیں۔ ایم ای ڈی آر ایکس وائی وی سرور پر پوسٹ کی جانے والی اس رپورٹ میں اتوار کو یہ اطلاع دی گئی، جسے معروف یونیورسٹی کے 50 سے زائد سائنس دانوں کے تعاون سے تیار کیا گیا ہے۔اطلاعات کے مطابق کورونا وائرس کا یہ نیا اسٹرین گزشتہ سال نومبر میں امریکہ میں پھیل گیا تھا۔ اطلاعات میں کہا گیا ہے کہ ’’ہمیں گزشتہ سال 27 نومبر کو کیلیفورنیا میں کورونا کی نئی شکل کا پتہ چل گیا تھا۔ یہ وائرس دسمبر 2020 اور جنوری 2021 کے درمیان امریکہ کے دوسرے حصوں میں تیزی سے پھیلا۔‘‘ برطانیہ میں کورونا وائرس کی اس نئی اور خطرناک شکل کا پہلے معاملے کا علم ہوا تھا۔ یہ گزشتہ برس ستمبر میں برطانیہ میں پتہ چلا تھا، جس کے بعد یہ یورپ کے متعدد ممالک میں پھیلتا چلا گیا۔

(قومی آواز)

SHARE

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here