20 جنوری 2020(سیدھی بات نیوز سرویس) مسلح افواج کی طاقت کے اعتبار سے جاری ہونے والی ایک تازہ رپورٹ میں سعودی عرب کی فوج دنیا کی 17 ویں بڑی اور عرب ممالک کی دوسری بڑی فوج قرار دی گئی ہے۔”گلوبل پاورز” کی ویب سائٹ کے ذریعہ جاری کردہ دنیا کے طاقتور ترین افواج کی فہرست میں سعودی عرب کیوکو 2021 کی فوجی طاقت کی درجہ بندی میں دنیا میں 17 ویں نمبر پر رکھا گیا ہے۔سعودی عرب کی فوج مصری فوج کے بعد عرب دنیا کی دوسری اور خلیجی ممالک کی پہلی بڑی افواج قرار دی گئی ہے۔ اس طرح سعودی عرب نے فوجی طاقت کے اعتبار سے اسرائیلی فوج کو پیچھے چھوڑتے ہوئے مشرق وسطی کے خطے میں چوتھا نمبر حاصل کیاہے جب کہ اسرائیل کا مشرق وسطیٰ‌میں فوجی لحاظ سے چوتھا نمبر ہے۔امریکا بدستور دنیا کی سب سے طاقتور فوج کے مقام پر قائم ہے۔ روس دوسرے نمبر پر اور چین تیسرے نمبر پر ہیں۔ بھارت ہندوستان چوتھے اور جاپان پانچویں نمبر پر ہیں۔ رینکنگ میں پاکستان کی مسلح افواج کو دنیا کی دسویں طاقت ور فوج قرار دیا گیا ہے۔اس فہرست میں بھوٹان، لائبیریا، صومالیہ، سیرا لیون، سرینام اور شمالی مقدونیہ آخری درجے میں شامل ہیں۔

(العربیہ)

SHARE

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here