بھاگلپور: 13 جنوری 2020(سیدھی بات نیوز سرویس) بہار میں بھاگلپور ضلع کے شاہ کنڈ تھانہ علاقہ میں بدمعاشوں نے ایک کیرانہ دکاندار کا گولی مار کرقتل کر دیا۔ پولیس ذرائع نے بدھ کو یہاں بتایا کہ ست پوریا گاﺅں باشندہ اروند کمار دکان بند کرنے کی تیاری کر رہے تھے تبھی قریب پانچ کی تعداد میں آئے مسلح بدمعاشوں نے انہیں گولی مار دی اور فرار ہوگئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچی پولیس نے زخمی دکاندار کو فوراً شاہ کنڈ پرائمری ہیلتھ مرکز میں داخل کرایا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ ذرائع نے بتایاکہ قتل کی وجہ آپسی تنازعہ بتایا گیا ہے۔ اس سلسلے میں متوفی کے اہل خانہ کے بیان پر ایک ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ پولیس لاش پوسٹ مارٹم کے لئے بھاگلپور کے جواہر لال نہرو میڈیکل کالج اسپتال بھیج دی ہے۔ واقعہ میں شامل بدمعاشوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے ماری شروع کر دی گئی ہے۔

(قومی آواز)

SHARE

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here