فرانسیسی سینٹ نے گزشتہ روز قارا باغ میں نام نہاد آرمینی انتظامیہ کو تسلیم کرنے والے ایک مسودہ قرار داد کی منظوری دے دی تھی

27 نومبر 2020(سیدھی بات نیوز سرویس) آذربائیجان نے فرانسیسی سینٹ کی جانب سے نام نہاد قارا باغ جمہوریہ کو تسلیم کرنے والے فیصلے پر فرانس کو احتجاجی مراسلہ دیا۔آذربائیجانی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق فرانس کے آذربائیجان میں سفیر زاہاری گراس کو دفتر خارجہ طلب کرتے ہوئے احتجاجی مراسلہ دیا گیا ہے۔سفیر گراس نے اس موقع پر اس خط کو فرانسیسی متعلقہ حکام کو پہنچانے کا عندیہ دیا۔یاد رہے کہ فرانسیسی سینٹ نے گزشتہ روز قارا باغ میں نام نہاد آرمینی انتظامیہ کو تسلیم کرنے والے ایک مسودہ قرار داد کی منظوری دے دی تھی۔

(ٹی آر ٹی)

SHARE

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here