حملے کے وقت وزارت اعظمیٰ میں چانسلر اینگیلا مرکل کی زیرِ صدارت کابینہ اجلاس جاری تھا

25 نومبر 2020(سیدھی بات نیوز سرویس) جرمنی کے دارالحکومت برلن میں ایک شخص نے گاڑی کے ساتھ وزارت اعظمیٰ کی عمارت پر حملہ کرنے کی کوشش کی۔”بچوں اور بوڑھوں کے قاتل” اور “گلوبلائزیشن پالیسی کو روکو” کی تحریروں والی گاڑی صبح کے وقت وزارت اعظمیٰ کے مرکزی دروازے کی آہنی رکاوٹوں سے ٹکرا کر رُک گئی۔پولیس نے مداخلت کر کے ڈرائیور کو تحویل میں لے لیا۔اطلاع کے مطابق حملے کے وقت وزارت اعظمیٰ میں چانسلر اینگیلا مرکل کی زیرِ صدارت کابینہ اجلاس جاری تھا۔

(ٹی آر ٹی)

SHARE

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here