حیدرآباد:21 نومبر 2020(سیدھی بات نیوز سرویس)  آندھراپردیش کے ضلع نیلور میں فلیمنگو (راج ہنس) پرندوں کی بڑی تعداد دیکھی جا رہی ہے۔ ہر سال دیگر ممالک سے ہزاروں کی تعداد میں فلیمنگو یعنی راج ہنس پرندے بڑے تعداد میں یہاں آتے ہیں ان پرندوں کو دیکھنے کے لئے سیاحوں کی کثیر تعداد نیلور میں جمع ہوتی ہے۔ ذرائع کے مطابق ریاست میں سیاحت کو فروغ دینے کے لئے حکومت آندھراپردیش کی جانب سے خصوصی منصوبہ تیار کیا جا رہا ہے۔ حکومت کولیرو اور پلیکٹ جھیلوں کا تحفظ کر رہی ہے۔ ان انوکھے پرندوں کو دیکھنے کے لئے بڑی تعداد میں لوگ آرہے ہیں کیونکہ یہ خوبصورت پرندے سال میں صرف ایک مرتبہ دنیا کے مختلف ممالک سے ضلع نیلور کا رخ کرتے ہیں۔

(قومی آواز)

SHARE

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here