نئے بل میں نہ صرف آن لائن پلیٹ فارم پر پابندی لگانے کا ذکر ہے بلکہ اس میں اس طرح کے پلیٹ فارم کے ٹریفک کو کم سلو کرنے کا بھی منصوبہ ہے۔

ماسکو:19 نومبر 2020(سیدھی بات نیوز سرویس) روسی میڈیا کو سینسر کرنے والے غیر ملکی انٹرنیٹ پلیٹ فارم کو پابند کرنے کے لیے پارلیمنٹ ڈیوما میں ایک بل پیش کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق جمعرات کو اس بات کی اطلاع دی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ یہ بل مختلف پارٹیوں کے اراکین کی جانب سے تیار کیا گیا ہے جسے آج پیش کیا جانا ہے۔ذرائع نے کہا کہ ’’اس نئے بل میں نہ صرف آن لائن پلیٹ فارم پر پابندی لگانے کا ذکر ہے بلکہ اس میں اس طرح کے پلیٹ فارم کے ٹریفک کو کم سلو کرنے کا بھی منصوبہ ہے۔ کسی کو انتظامی جرائم کے ضابطوں کو بھی نہیں بھولنا چاہیے۔ اس مسودے میں نہ صرف ٹریفک کو سلو کرنے کے منصوبوں کا تصور کیا گیا ہے بلکہ روس کی نگراں میڈیا ادارے روسکومنادزور کی ضروریات کی تکمیل میں ناکام ہونے پر جرمانہ لگانے کی بھی بات کی گئی ہے‘‘۔

(قومی آواز)

SHARE

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here