شاہ بحرین نے ولی عہد شہزادہ سلمان بن حماد آل خلیفہ کو فوری طور پر ملک کا نیا وزیر اعظم مقرر کیا ہے۔ بحرین کے شاہی خاندان کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ پارلیمنٹ سے مشورہ کیے بغیر وزیراعظم کا تقرر کر سکتے ہیں۔

منامہ:12 نومبر 2020(سیدھی بات نیوز سرویس)  بحرین کے شاہ حماد بن عیسیٰ آل خلیفہ نے ولی عہد شہزادہ سلمان بن حماد آل خلیفہ کو ملک کا نیا وزیر اعظم مقرر کیا ہے۔ بحرین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی بی این اے نے شاہی خاندان کی جانب سے اس سلسلہ میں جاری ایک ایڈ منسٹریٹو آرڈر کے حوالہ سے یہ اطلاع دی۔خیال رہے بحرین کے وزیر اعظم خلیفہ بن سلمان آل خلیفہ کا بدھ کے روز انتقال ہوگیا تھا۔ -84 سالہ خلیفہ بن سلمان آل خلیفہ طویل عرصے سے علیل تھے اور امریکہ میں زیر علاج تھے۔ ان کا نام دنیا کی کسی بھی حکومت کے طویل ترین سربراہ کا ریکارڈ ہے۔ بحرین نے ان کی وفات پر ایک ہفتہ کے قومی سوگ کا اعلان کیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ بحرین نے ولی عہد شہزادہ سلمان بن حماد آل خلیفہ کو فوری طور پر ملک کا نیا وزیر اعظم مقرر کیا ہے۔ بحرین کے شاہی خاندان کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ پارلیمنٹ سے مشورہ کیے بغیر ملک کے وزیر اعظم کی تقرری کرے۔علاقائی ماہرین کا خیال ہے کہ نوجوان ولی عہد شہزادہ کو صرف بحرین کے اندرونی مذہبی تنازع کو قابو میں کرنے کے لئے نیا وزیر اعظم مقرر کیا گیا ہے۔ بحرین کے شیعہ مسلمانوں نے مرحوم وزیر اعظم پر ان کے حقوق پامال کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

(قومی آواز)

SHARE

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here