ترک صدر نے کل ترک کونسل کی ہیلتھ سائنسی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کے دوران ازمیر میں 6.6 کی شدت کے زلزلے سے متاثرین کے لیے دلی ہمدردی اور افسوس کا اظہار کیا

31اکتوبر 2020(سیدھی بات نیوز سرویس) صدر رجب طیب ایردوان نے ازمیر کے زلزلے کے بارے میں کہا ہے کہ ’’ہم امدادی کاروائیوں میں ہر ممکنہ امکانات کو بروئے کار لاتے ہوئے اسے قلیل ترین مدت میں پایہ تکمیل تک پہنچانے کی کوشش میں ہیں۔‘‘زلزلے سے زمین بوس ہونے والی عمارتوں کے ملبے تلے آتے ہوئے اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھنے والوں کی مغفرت اور زخمیوں کی فی الفور صحتیابی کی تمنا کا اظہار کرنے والے جناب ایردوان نے کہا کہ’’حکومت، وزرا اور تمام تر متعلقہ ادارے زلزلے کے فوراً بعد سے ملبے تلے آنے والے شہریوں کو بچانے اور تمام تر متاثرین کی مدد کے لیے بر سر ِ پیکار ہیں۔ ادارہ برائے آفات، محکمہ پولیس و صحت اور دیگر تمام تر متعلقہ سرکاری اداروں کے کارکنان دل و جان سے شہریوں کی امداد میں کوشاں ہیں۔‘‘صدر ایردوان نے اپنے خطاب میں علاوہ ازیں ترکی کی کورونا وبا کے خلاف جدوجہد کے حوالے سے اظہارِ خیال کرتے ہوئے بتایا کہ’’عملی طور پر استعمال کے مرحلے تک پہنچنے والی ویکسین کی تیاری اس معاملے میں ہماری سب سے بڑی امید ہے۔ ترکی ایک جانب سے چین، روس اور امریکہ کی طرح کے ممالک میں ویکسین کی تیاری کے مراحل کا قریبی طور پر جائزہ لے رہا ہے تو دوسری جانب قومی امکانات سے بھی اس کو بنانے کی کوشش میں محو ہے۔انشااللہ آئندہ کے موسم بہار میں ہم اپنی ویکسین کو شہریوں کے استعمال کے لیے مارکیٹ میں لے آئیں گے۔ رواں سال کے آخیر تک دنیا میں تیار کی جانے والی ویکسین سے ہم اپنے شہریوں کو بھی استفادہ کرانے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

(ٹی آر ٹی)

SHARE

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here