حضرت مولانامفتی شعیب اللہ خان صاحب مفتاحی تحریک کا کریں گے آغاز

بنگلور:28اکتوبر (سیدھی بات نیوز سرویس) بار ہ ربیع الاول کے دن سیدھی بات فاؤنڈیشن کی جانب سے بیان کردہ اعلان کے مطابق حضرت مولانا مفتی شعیب اللہ خان صاحب مفتاحی کے دعاؤں کے ساتھ پیغامِ رحمت والی تحریک کو عام کرنے اور منظم بنانے کے لئے آج دفتر سیدھی بات میں دوسری اہم نشست کا انعقاد کیا گیا تھا،جس میں اہم ترین امور پر تبادلہ ئ خیال ہوا اور منظم انداز میں اس تحریک کو شہر بنگلور میں عام کرنے کے لئے پانچ ٹیموں کی تشکیل دی گئی ہے:اس موقع پر جن شہر کے مشہور سرکل میں مٹھائی اور سیرت کی کتابیں بٹیں گی اس میں، ننجپا سرکل،جامع مسجد بنگلور سرکل، شیواجی نگر بس اڈہ، ٹاؤن ہال،فریزر ٹاؤن اور دیگر مشہور علاقے ہیں، جب جے جے نگر پولس تھانہ، بھارتی نگر پولس تھانہ، ہیگڈے نگر پولس تھانہ، فریزر ٹاؤن پولس تھانہ، ڈی جے ہلی،وینکٹیش پورم، کے جی ہلی وہ دیگر پولس تھانے ہیں، مٹھ کے پجاری صاحب سے بھی ملاقات کرنے کی بات طئے ہوئی ہے، اجلاس میں شریک کئی علماء کرام نے الگ الگ علاقوں میں اپنی اپنی ذمہداری نبھانے کی یقین دہانی کی ہے، جناب ایس شفیع صاحب نے بھی اس نشست میں شرکت کرتے ہوئے کئی ذمہداریوں کو نبھانے کا وعدہ کیا:بروزجمعہ دس بجے افتتاحی نشست منعقد ہوگی جس میں معزز علماء کرام شریک ہوں گے: حضرت مولانا مفتی شعیب اللہ صاحب کے دعائیہ کلمات کے ساتھ اس تحریک کا آغاز ہوگا جب کہ مہمانِ خصوصی کے طور پر حضر ت مولانا مصطفیٰ رفاعی ندوی،جناب راہی فداہی: اور مولانا مقصود عمران رشادی شرکت کریں گے:اس کے علاوہ بھی کئی مقامی علماء کرام کے شرکت کی توقع ہے: جو احباب بآسانی اس نشست میں شرکت کرسکتے ہیں وہ ضرور دفتر سیدھی بات واقع فریزر ٹاؤن بنگلور تشریف لائیں: دعائیہ نشست کے ساتھ یہ مجلس اختتام کو پہنچی:

SHARE

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here