ٹھانے:22 اکتوبر 2020(سیدھی بات نیوز سرویس)  مہاراشٹر کے ٹھانے ضلع میں امبرمالی گاؤں کے پلاس پاڑا میں بدھ کو بجلی گرنے سے کم از کم 25 افراد جھلس گئے۔ ٹھانے میونسیپل کارپوریشن (آر ڈی ایم سی) کے سربراہ سنتوش کدم نے جمعرات کو بتایا کہ کل قریب سات بجے شدید بارش کے بعد ایک رہائشی علاقے میں بجلی گرنے سے 25 لوگ اس کی زد میں آنے سے جھلس گئے۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کی زد میں آنے سے خواتین اور بچوں سمیت کم از کم 25 لوگ جھلس گئے۔ انہیں ساہس پور دیہی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے اور سبھی خطرے سے باہر ہیں۔ اس دوران مقامی رکن اسمبلی دولت داروغہ نے اسپتال جاکر زخمیوں کی خیریت معلوم کی۔ آخری رپورٹ ملنے تک علاقے میں آج صبح تک زبردست بارش جاری تھی۔

(قومی آواز)

SHARE

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here