میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکہ گلشن اقبال میں مسکن چورنگی کے قریب ایک 4 منزلہ رہائشی عمارت کی پہلی منزل پر ہوا۔ دھماکے کی شدت اس قدر زیادہ تھی کہ عمارت کی 2 منزلیں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں۔

کراچی:21 اکتوبر 2020(سیدھی بات نیوز سرویس)  پاکستان کے شہر کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں واقع ایک رہائشی عمارت میں دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جب کہ 20 زخمی ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکہ گلشن اقبال میں مسکن چورنگی کے قریب ایک 4 منزلہ رہائشی عمارت کی پہلی منزل پر ہوا۔ دھماکے کی شدت اس قدر زیادہ تھی کہ اس سے نا صرف عمارت کی 2 منزلیں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں بلکہ پارکنگ میں کھڑی گاڑیاں بھی ملبے میں دب گئیں۔دھماکے میں ہوئے 18 زخمیوں کو اسپتال پہنچایا گیا ہے جن میں سے 5 افراد نے دم توڑ دیا ہے جبکہ 7 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ ریسکیو رضاکار مزید لوگوں کی موجودگی کے پیش نظر ملبے کو ہٹانے کا کام کر رہے ہیں۔ جاں بحق ہونے والوں میں سے 2 کی شناخت ہوگئی ہے، وہ عمارت کے نیچے واقع نجی بینک کے سیکورٹی گارڈ تھے۔واقعہ کے بعد پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری موقع پر موجود ہے۔ ترجمان سندھ رینجرز کا کہنا ہے کہ علاقے کو مکمل طور پر سیل کرکے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ وزیر اطلاعات و بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ پولیس اپنا کام کر رہی ہے، دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جا رہا ہے، تحقیقات کے بعد ہی صحیح بات بتائی جا سکتی ہے۔ واضح رہے کہ کراچی کے علاقے کیماڑی میں گزشتہ روز بھی دھاکا ہواتھا جس کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہوگئے تھے۔ پولیس کا کہنا تھا کہ بارودی مواد موٹر سائیکل میں نصب تھا۔

(قومی آواز)

SHARE

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here