دونوں ممالک کے مابین متعدد معاہدوں اور پروٹوکول پر دستخط

17 اکتوبر 2020(سیدھی بات نیوز سرویس) صدر رجب طیب ایردوان کو یوکیرینی صدر ولا دیمر زیلنسکی نے ’’یوکیرین کا اعلی سرکاری اعزاز‘‘ عطا کیا ہے۔دونوں صدور استنبول کے قصرِ واحدالدین میں یکجا ہوئے، جن کی قیادت میں سر انجام پانے والے بین الاوفود مذاکرا ت کے بعد ایک تقریب کے اہتمام کے ساتھ ترک صدرکو یوکیرینی صدر نے اعلی سرکاری اعزاز عطا کیا۔ بعد ازاں مشترکہ اعلامیہ پر وفود نے دستخط کیے۔ترکی۔ یوکیرین بین الاحکومتی تجارتی و اقتصادی تعاون کمیشن کے مابین 12 ویں اجلاس کے پروٹوکول پر دونوں ممالک کے وزرا دفاع نے دستخط کیے۔

(ٹی آر ٹی)

SHARE

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here