بنگلور: 13اکتوبر(سیدھی بات نیوز سرویس) الحمد للہ سیدھی بات ادارہ اس وقت اپنی ایک خاص پہنچان اور شناخت بنا چکا ہے، بالخصوص بھارتی مسلمان سمیت،عالمِ اسلام کی خبروں اور پھران کے خلاف ہونے والی سازشوں کی پل پل خبر دینے میں ادارہ سیدھی بات کا فی الحال کوئی ثانی نہیں ہے:ایک ملین کے قریب پہنچنے والے اپنے ممبران کو نت نئے معلومات سے واقف کرانے کے لئے الگ الگ پروگرام پیش کرنے میں بھی ادارہ سیدھی بات کو اولیت حاصل ہے، اور پھر ہر دن لاکھوں کی تعداد میں ناظرین استفادہ کررہے ہیں: یہ ہمارے لئے اور بالخصوص علماء برادری کے لئے فخر کی بات ہے: ان باتوں کا اظہار وقتافوقتاً دفتر سیدھی بات کے میں تشریف لانے والے ملک بھر کے علماء کرام کرتے رہتے ہیں: حال ہی میں دفتر سیدھی بات میں وقفہ وقفہ سے الگ الگ مقامات سے علماء کرام کی آمد ہوئی، او رسیدھی بات کے کاوشوں کی جہاں سراہنا ہوئی وہیں ہر موڈ پر سیدھی بات کے ساتھ رہنے کی بھی یقین دہانی کرائی گئی:

جامعہ اسلامیہ جامعہ آباد کا موقر وفد

ابھی کچھ دن قبل جامعہ اسلامیہ جامعہ آباد کے مجلسِ شوریٰ، و تدریس میں شامل ایک موقر وفدکی دفتر سیدھی بات میں آمد ہوئی تھی، ان کی آمد کے اعزاز میں ایک مختصر نشست بھی رکھی گئی،اس وفد میں جامعہ اسلامیہ کے نو منتخب صدر مولانا عبدالعلیم قاسمی صاحب، جامعہ کے ناظم جناب ماسٹر شفیع شاہ بندری صاحب، مہتمم جامعہ اسلامیہ مولانا مقبول کوبٹے ندوی صاحب، استاد جامعہ اسلامیہ و بانی علی پبلک اسکول مولانا الیاس جاکٹی ندوی صاحب، سابق مہتمم جامعہ مولانا فاروق ندوی، مولانا شعیب ائیکری ندوی،نائب ناظمِ جامعہ مولانا طلحہ ندوی صاحب، مولاناوصی اللہ ڈی ایف ندوی، مولانا بشیر ندوی وغیرہم شامل تھے: اس کی رپورٹ پرائم ٹائم میں شائع ہوچکی ہے:


الاحد فاؤنڈیشن امریکہ کے بانی مولانا مفتی اکبر ندوی اور ان کے رفقاء کی آمد اور دعائیہ نشست

امریکہ گذشتہ کئی سالوں سے،درس و تدریس کے علاوہ دیگر فلاحی کاموں میں خود کو مشغول رکھنے والے اور الاحد فاؤنڈیشن کے بانی، مولانا مفتی اکبر ندوی صاحب بھی اپنے رفقاء کے ساتھ دفتر سیدھی بات میں تشریف لاکر اپنے تجربات کو جہاں سامنے رکھا وہیں ایک دعائیہ نشست کا بھی اہتمام ہوا:
تصویریں جھلکیاں

مولانا تنویر جوشیدی ندوی دمام اور ان کے ساتھی کی بھی دفتر میں آمد ہوئی تھی:ادارے کے تعارف کے ساتھ بہت ساری اہم ترین موضوعات پر گفتگو ہوئی

شہر بھٹکل کے ادارہ اطفال کے زیرِ اہتمام چلنے والے کہکشاں ٹیم کی بھی حالیہ دنوں میں دفتر سیدھی بات میں آمد ہوئی تھی
مولانا سمعان خلیفہ ندوی، شہر بھٹکل کے مشہور نعت خواں مولانا زفیف شنگیری ندوی بھی اس وفد میں شامل تھے

مکتبہ اسلامیہ فیضانِ علما ء بنگلور کے پورے وفد کی جانب سے دفتر سیدھی بات میں آمد ہوئی اور سیدھی بات کی خدمات کی اعتراف میں دعائیہ یادداشت پیش کی گئی:

SHARE

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here