آرمینی فوج کے ایک ٹی۔72 ٹینک، تین گراڈ میزائل نظاموں کو تباہ اور بھاری تعداد میں فوجیوں کو بے بس بنا دیا

11 اکتوبر 2020(سیدھی بات نیوز سرویس) آذری وزارت دفاع کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ آرمینی قوتوں کے قبضے سے نکلنے والے محاذ وں پر دوبارہ سے قبضہ جمانے کے لیے رات کے وقت اس کی فوج نے دوبارہ سے حملے کیے۔اعلامیہ کے مطابق آذری فوج نے ان حملوں کا سد باب کر لیا ہے اور آرمینی فوج کے ایک ٹی۔72 ٹینک، تین گراڈ میزائل نظاموں کو تباہ اور بھاری تعداد میں فوجیوں کو بے بس بنا دیا ہے۔وزارت کے مطابق آرمینی فوج کی 9 ویں، 5 ویں اور 522 ویں رجمنٹ کے فوجی اپنی گاڑیوں کو جنگی میدان میں چھوڑتے ہوئے پس قدمی کر گئے ہیں تو فرسٹ رجمنٹ کی ایک زیر زمین پناہ گاہ کو بھی تباہ کر دیا گیا ہے اور آرمینی فوج تمام تر جنگی محاذوں پر حاوی ہے۔دفتر دفاع نے اپنے ایک دوسرے بیان میں واضح کیا ہے کہ آرمینی فوج نے آذربائیجان کے آعدام، ترتر اور گران بوئے اضلاع پر فائرنگ کی ہے۔

(ٹی آر ٹی)

SHARE

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here