ہیرات:10 اکتوبر 2020(سیدھی بات نیوز سرویس)  افغانستان کے مغربی صوبہ ہیرات صوبہ میں سنیچر کو ایک بس کو نشانہ بناکر کیے گئے بم دھماکے میں دو لوگوں کی موت ہوگئی اور دس دیگر زخمی ہوگئے۔ ہیرات صوبہ کے پولس کے ترجمان عبدالاحد ولی زادہ نے یہ اطلاع دی۔ پولس ترجمان کیمطابق ’’مسافروں سے بھری ہوئی بس سنیچر کو علی الصبح ہیرات کے کابل کی جانب جارہی تھی کہ تبھی قندھار کے نزدیک بس سڑک کنارے نصب بارودی سرنگ کی زد میں آگئی اور دھماکہ ہوگیا۔ اس دھماکے میں دو مسافروں کی موت ہوگئی جبکہ دس دیگر زخمی ہوگئے۔ اسپتال کے ذرائع کیمطابق زخمیوں میں سے تین کی حالت سنگین ہے۔ پولس نے اس بم دھماکے کے لئے طالبان کو ذمہ دار قرار دیا ہے۔ پولس کے مطابق طالبان لوگوں میں دہشت پیدا کرنے کے لئے اس قسم کے دھماکوں کو انجام دیتے ہیں۔ طالبان نے اس دھماکے کے سلسلے میں کسی طرح کی رائے زنی نہیں کی ہے۔

(قومی آواز)

SHARE

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here