9 اکتوبر 2020(سیدھی بات نیوز سرویس) ہلا ل ِ احمر کے چئیرمین صدر کریم کرینک نیاس موقع پر تقرییب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 27 ستمبر کو مقبوضہ قاراباغ کے خطے میں شروع ہونے والی جھڑپوں اور شہری آبادکاریوں کو نشانہ بنانے والی آذربائیجان – آرمینیا جنگ جاری ہے ترک ہلال احمر کا قافلہ، آذربائیجان میں انسانی امداد کے لئے فوری طور پر امدادی سامان لے کر قارباغ سے متاثرہ علاقے کے لوگوں تک پہنچارہی ہے۔دارالحکومت انقرہ میں ترک ہلال احمر کے ہیڈکوارٹر میں 4 ٹرکوں کے قافلے کے لئے الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ہلا ل ِ احمر کے چئیرمین صدر کریم کرینک نیاس موقع پر تقرییب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 27 ستمبر کو مقبوضہ قاراباغ کے خطے میں شروع ہونے والی جھڑپوں اور شہری آبادکاریوں کو نشانہ بنانے والی آذربائیجان – آرمینیا جنگ جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ آذربائیجان ہلالِ ا حمر کے ساتھ تعاون کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس جنگ میں بڑی تعداد میں شہریوں کی ہلاکتیں ہوئی ہیں، جنگ میں شہری علاقوں، اسکولوں، اسپتالوں اور عوامی سہولیات سمیت مختلف علاقوں کو نشانہ بنایا گیا ہیاور لوگ اپنی جانوں کے خوف سے گھروں کے تہ خانے میں چھپے ہوئیہیں۔ آذربائیجان کی ہلالِ احمر کی خواہش پر ہم 6 افراد کے لئے 16 مربع میٹر والے 250 خیموں 3 ہزار کمبل، 500 بستر، 288 باورچی خانے کے سیٹ پر مشتمل انسانی امدادی سامان کو 4 ٹرک لے کر آذربائیجان روانہ ہوگئے ہیں۔

(ٹی آر ٹی)

SHARE

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here