چنڈی گڑھ:29ستمبر 2020(سیدھی بات نیوز سرویس) ہریانہ کانگریس صدر کماری شیلجا نے آج کہا کہ کانگریس پارٹی برودا ضمنی انتخابات کے لئے پوری طرح سے تیار ہے۔ الیکشن کمیشن کے اعلان کے مطابق ضمنی انتخابات تین نومبر کو ہوں گے۔ کماری شیلجا نے یہاں جاری بیان میں دعوی کیا کہ اس ضمنی انتخابات کے بعد ریاست میں بڑی تبدیلی ہونی طے ہے اور عوام سے دھوکا کرکے بنی ریاست کی بھارتیہ جنتا پارٹی-جن نائک جنتا پارٹی اتحادی حکومت کا اس ضمنی انتخابات میں کانگریس پارٹی کی جیت ساتھ گرنا طے ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہریانہ ریاستی کانگریس کمیٹی نے برودا ضمنی انتخابات میں الیکشن لڑنے کے خواہش مند دعوے داروں سے درخواست بھی مدعو کی گئی ہیں اور ٹکٹ پانے کے خواہش مند دعوے دار 30 ستمبر سے چھ اکتوبر کے درمیان اپنی درخواست ہریانہ کانگریس کے دہلی واقع کیمپ دفتر میں جمع کرا سکتے ہیں۔ سونی پت ضلع کی یہ سیٹ کانگریس رکن اسمبلی کرشنا ہوڈا کے 12 اپریل کو ہوئے انتقال سے خالی ہوئی تھی۔

(قومی آواز)

SHARE

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here