امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعرات کو ایک بار پھر ہندوستان اور چین کے مابین سرحدی تنازع کوحل کرنے میں مدد کی پیش کش کی ہے

واشنگٹن:25ستمبر 2020(سیدھی بات نیوز سرویس)  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعرات کو ایک بار پھر ہندوستان اور چین کے مابین سرحدی تنازع کوحل کرنے میں مدد کی پیش کش کی ہے۔ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا’’میرے علم میں ہے کہ چین اور ہندوستان کو اب مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ مجھے امید ہے کہ دونوں ممالک اس بحران سے نکلنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔ اگر ہم مدد کرسکتے ہیں تو، ہم اسے کرنا پسند کریں گے۔‘‘اس سے قبل مئی میں ٹرمپ نے ہندوستان چین سرحدی تنازع کے مسئلہ پر ثالثی کرنے کے بارے میں بھی بات کی تھی، جسے بعد میں ہندوستان نے مسترد کردیا تھا۔وزیر خارجہ ایس جئے شنکر نے لداخ خطیمیں جاری سرحدی تنازع کے حل کے لئے 10 ستمبر کو شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے اجلاس میں اپنے چینی ہم منصب وانگ یی سے ملاقات کی تھی۔ذرائع کے مطابق اس اجلاس میں ہندوستان نے لائن آف ایکچوول کنٹرول (ایل اے سی) کے ساتھ مسلح چینی فوجیوں کے بڑے پیمانے پر جمع ہونے پر تشویش کا اظہار کیاتھا۔

(قومی آواز)

SHARE

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here