14ستمبر 2020(سیدھی بات نیوز سرویس) سعودی وزارت دفاع نے اتوار کے روز طبی امداد سے بھرا ایک طیارہ عراقی وزارت دفاع کے لیے بھیجا۔ اس اقدام کا مقصد صحت کے شعبے میں کام کرنے والے کارکنان کی کوششوں کو سپورٹ کرنا اور کرونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لیے ان افراد کی قدرت کو مضبوط بنانا ہے۔یہ امداد سعودی عرب کی جانب سے پیش کی جانے والی اس بڑی اور مستقل سپورٹ کی ایک کڑی ہے جو مملکت صحت کے شعبے میں کام کرنے والی طبی ٹیموں اور کارکنان کی صلاحیتوں کو تقویت پہنچانے کے واسطے پیش کر رہی ہے۔سعودی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سعودی عرب کا ایکC130 طیارہ اتوار کی شام بغداد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اترا۔ یہ طیارہ عراقی وزارت دفاع کے لیے طبی امداد کا سامان لے کر پہنچا۔طیارے کے استقبال کے لیے ہوائی اڈے پر عراق میں سعودی عرب کے سفیر عبدالعزیز الشمری، عراقی چیف آف اسٹاف کے معاون، عراقی فضائیہ کے سربراہ، عراقی فوج میں طبی امور کی انتظامیہ کے ڈائریکٹر اور متعدد شہری اور عسکری ذمے داران موجود تھے۔

(العربیہ)

SHARE

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here