08ستمبر 2020(سیدھی بات نیوز سرویس) عراق میں مسلح افواج کے کمانڈر کے میڈیا ترجمان یحیی رسول کے مطابق سیکورٹی فورسز نے کرکوک صوبے میں ایک خود کش بم بار کا محاصرہ کر لیا جس پر اس نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔ منگل کے روز کی جانے والی ٹویٹ میں ترجمان نے مزید بتایا کہ وادی ابو شحہ میں پیش آنے والے واقعے میں وفاقی پولیس کے دو اہل کار زخمی ہو گئے۔ اس سے قبل منگل کے روز ہی عراقی سیکورٹی فورسز نے کرکوک کے جنوب سے 50 راکٹ برآمد کر لیے۔ عراقی خبر رساں ایجنسی نے سیکورٹی فورسز کے میڈیا سیل کے حوالے سے بتایا کہ “کرکوک میں مشترکہ آپریشنز کی کارروائی کے دوران مختلف نوعیت کے 50 راکٹ اور 300 گرینیڈز ملے”۔ علاوہ ازیں مسلح افراد کی تین خفیہ پناہ گاہیں بھی سامنے آئیں۔ یاد رہے کہ عراق میں انسداد دہشت گردی کی اسپیشل فورس نے پیر کے روز انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کرکوک کے جنوب میں داقوق ضلع میں اچانک کارروائی کی۔ اس کے نتیجے میں داعش تنظیم کے دو کمانڈروں کو فرار ہونے کے دوران ہلاک کر دیا گیا جب کہ دیگ ردو کو گرفتار کر لیا گیا۔ ایک دوسری کارروائی میں فلوجہ شہر کے شمال مشرق میں الکرمہ ضلع میں داعش کی ٹولیوں سے تعلق رکھنے والے دو خطرناک ارکان کو حراست میں لے لیا گیا۔

(العربیہ)

SHARE

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here