08ستمبر 2020(سیدھی بات نیوز سرویس) خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے ٹیلی فون پر فرانس کے صدر عمانوئل ماکروں سے بات چیت کی ہے۔بات چیت میں مملکت کی جانب سے مجوزہ ایجنڈوں کے ضمن میں جی ٹوئنٹی گروپ کی کوششوں کا جائزہ لیا گیا۔ اس کا مقصد عوام کو فائدہ پہنچانا، معیشتوں کو سہارا دینا اور کرونا وائرس کی وبا کا مقابلہ کرنے کے لیے صحت کے نظاموں کی معاونت کرنا ہے۔ علاوہ ازیں دونوں شخصیات نے سعودی عرب اور فرانس کے درمیان تعلقات اور ان کو مضبوط بنانے کے طریقوں کے ساتھ ساتھ خطے کی صورت حال اور تازی ترین پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر فرانسیسی صدر نے دونوں ملکوں کے تعلقات کی سطح پر روشنی ڈالتے ہوئے رواں سال جی ٹوئنٹی گروپ کے سربراہ کی حیثیت سے سعودی عرب کی کوششوں کو سراہا۔

(العربیہ)

SHARE

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here