07ستمبر 2020(سیدھی بات نیوز سرویس) خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور امریکی صدر عزت مآب ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹیلیفون پر بات چیت کی ہے۔ دونوں رہ نمائوں‌کے درمیان ہونے والی بات چیت میں سعودی عرب کی میزبانے میں ہونے والے ‘جی 20’ اجلاس اور اس کی تیاریوں پر بات چیت کی گئی۔ ذرائع کے مطابق رات گئے دونوں‌رہ نمائوں کے درمیان ہونے والی بات چیت میں ‘جی 20’ اجلاس کو کامیاب بنانے کے لیے سعودی عرب کے اقدامات، گروپ کے رکن ممالک کے درمیان ہونے والی ملاقاتوں اور انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے اقدامات، کرونا کی وبا کے اثرات کم کرنیکرونا کے عالمی معیشت پر مرتب ہونے والے اثرات کم کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقعے پر خادم الحرمین الشریفین نے سعودی عرب کی میزبانی میں‌ہونے والی ‘جی 20’ سربراہ کانفرنس میں کرونا وبا کے انسانی اور معاشی اثرات کے حوالے سے عالمی برادری کے ساتھ مل کر کام کرنے پر زور دے گا۔ دونوںمائوں کے درمیان خطے کی صورت حال، امن مساعی قضیہ فلسطین کے منصفانہ اور فلسطین۔ اسرائیل تنازع کے حل کے لیے عرب امن فارمولے اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(العربیہ)

SHARE

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here