04 ستمبر 2020(سیدھی بات نیوز سرویس) وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ تحریری اعلان میں کہا گیا ہے کہ” ہم گذشتہ روز فلسطینی صدر محمود عباس کی زیر صدارت بین الاقوامی فلسطینی مفاہمت کانفرنس کا خیرمقدم کرتے ہیں اور فلسطینی سیاسی جماعتوں اور تنظیموں کی شرکت پر ممنون ہیں  ترکی نے فلسطیوں کے درمیان مصالحتی کانفرنس اور سیاسی جماعتوں کی تشکیل کا آغاز کرنے کے اعلان کا خیرمقدم کیا ہے۔ وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ تحریری اعلان میں کہا گیا ہے کہ” ہم گذشتہ روز فلسطینی صدر محمود عباس کی زیر صدارت بین الاقوامی فلسطینی مفاہمت کانفرنس کا خیرمقدم کرتے ہیں اور فلسطینی سیاسی جماعتوں اور تنظیموں کی شرکت پر ممنون ہیں۔ تحریر ی اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ حالیہ پیشرفت کی وجہ سے کانفرنس کی اہمیت میں اضافہ ہوا ہے اور حال ہی میں، فلسطینی مقصد کو مسترد کرنے اور دو ریاستوں کے حل کے نقطہ نظر کو کمزور کرنے کی کوششوں میں تیزی لانے کے پیش نظر مفاہمت کے عمل کی اہمیت میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ترکی، فلسطینی فریق کے مابین اتحاد اور تعاون کو یقینی بنانے کے لئے ہر طرح کی کوششوں کی حمایت کو جاری رکھے گا۔ ترکی اسرائیلی فلسطین تنازعے کے پائدار اور منصفانہ حل میں مددگار ہونے کے لیے اپنے تعاون کو جاری رکھے گا۔

(ٹی آر ٹی)

SHARE

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here