31 اگست 2020(سیدھی بات نیوز سرویس) الحمدللہ آج ادارہ ادب اطفال بھٹکل کی دوسری میعاد کا انتخابی اجلاس منعقد ہوا۔جس میں ادارے کے انتظامی ممبران اور ذمہ داران شریک تھے۔اس اہم اجلاس میں گزشتہ میعاد کے مقابلے میں کئی نئے عہدیداران منتخب ہوئے۔باہمی مشاورت سے ہونے والے فیصلوں میں کچھ اہم فیصلے درج ذیل ہیں:واضح رہے کہ ادارہ ادب اطفال کی سرپرستی مولانا الیاس صاحب ندوی شروع دن سے فرمارہے ہیں۔

صدر: ڈاکٹر عبدالحمید اطہر ندوی
نائب صدر اول: جناب رحمت اللہ راہیؔ
نائب صدر دوم: محمد سعود شنگیٹی ندوی
جنرل سکریٹری: میراں معظم شاہ بندری
نائب سکریٹری: عمیس احمد ماوڑ
مدیر اعلی: مولانا سمعان خلیفہ ندوی
مدیر پھول:عبداللہ غازیؔ
نائب مدیر اول: جعفر صوان رکن الدین
نائب مدیر دوم: ریاض الرحمن اکرمی ندوی
مشرف کاروان اطفال: عبداللہ غازیؔ
نائب مشرف: حسن شہروز ندوی
محاسب:حسن شہروز رکن الدین
خازن: ابراہیم رکن الدین

اس کے علاوہ کچھ ذمہ داریاں اور عہدے آئندہ نشست میں طے کیے جائیں گے۔جس میں سب سے اہم فیصلہ بچوں کی دینی،ادبی اصلاحی اور نصابی کتابوں کی اشاعت اور اس کی منیجنگ کمیٹی کاہے۔
اس نشست میں ادارے کی دستوری کمیٹی بھی تشکیل دی گئی۔دستوری کمیٹی میں صدر و سکریٹری کے علاوہ مدیراعلی و مدیر پھول،مزمل خجو،آفاق احمد اور سعود شنگیٹی کو منتخب کیاگیا۔
جمیع ممبران کو اس موقع پر مبارک باد پیش کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ ادارہ ادب اطفال بلندیون کا یہ سفر جاری رکھے گا اور ہر دم ترقی کے زینے پر چڑھتا رہے گا۔
*آپ کے علم میں یہ بات ہونی چاہیے کہ ادارہ ادب اطفال بھٹکل بچوں کی تعلیم و تربیت میں سرگرم ہے۔اس کے تحت بچوں کا خوبصورت رسالہ ”پھول“شائع ہوتا ہے جس کی پوری اردو دنیا میں مانگ ہے اورکرناٹک اردو اکیڈمی نے ماہ نامہ پھول کو گزشتہ سال حکومتی سطح کے ایوارڈ سے نوازا۔ادارے کے تحت بچوں کی خوبصورت اور رنگارنگ لائبریریوں کا نظام ہے۔اس کے علاوہ ہندوستان کے اکثر علاقوں میں بچوں کی تنظیم ”کاروان اطفال“ کی شاخیں پھیل چکی ہیں۔جس میں مکمل نظام تربیت یافتہ بچے سنبھال رہے ہیں اور جس کے ننھے منے ممبران کڑی شرائط کے ساتھ کاروان میں داخل ہوتے ہیں۔*
*اگر قوم و وطن کے قائدین، صاحب بصیرت اور ذمہ داران ان کاموں کو اہمیت دیں گے اور ان کے مقاصد کو سمجھنے کی کوشش کریں گے تو ہماری نئی نسل بے راہ روی سے نکل کر قوم و ملت کی نگہبان اور دین اسلام کی پاسبان بن کر ابھرے گی اور یہی اس ادارے کا اولین مقصد ہے۔*

SHARE

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here