15 اگست 2020(سیدھی بات نیوز سرویس) ہیلیم گیس کے غبارے اسرائیل کی حدود کے اندر بھیجنے کے جواز میں یہ حملے کیے گئے اسرائیلی جنگی طیاروں کی زیر محاصرہ غزہ کی پٹی کے مختلف مقامات پر بمباری سے ایک تین سالہ بچی زخمی ہو گئی ہے۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ کے ذریعے دعوی کیا ہے کہ حماس کے بحری قوتوں سے تعلق رکھنے والے ایک اڈے سمیت اس کے بنیادی ڈھانچے اور نگران دفاتر کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ اور کہا ہے کہ ہیلیم گیس کے غبارے اسرائیل کی حدود کے اندر بھیجنے کے جواز میں یہ حملے کیے گئے ہیں۔ غزہ کی وزارت صحت نے واضح کیا ہے کہ اسرائیلی حملوں میں زخمی ہونے والی ایک تین سالہ بچی کو زیر علاج لے لیا گیا ہے۔

(ٹی آر ٹی)

SHARE

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here