15 اگست 2020(سیدھی بات نیوز سرویس) آج یوم آزادی کا جشن لداخ میں 16 ہزار فیٹ کی اونچائی پر آئی ٹی بی پی کے جوانوں نے بھی منایا۔ اس سلسلے میں خبر رساں ادارہ اے این آئی نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر ایک ویڈیو شیئر کیا ہے جس میں کچھ آئی ٹی بی پی جوان ایک قطار میں آگے بڑھ رہے ہیں اور ایک جوان کے ہاتھ میں ہندوستانی پرچم ہے۔ ویڈیو میں آئی ٹی بی پی جوان ’بھارت ماتا کی جے‘ کے نعرے لگاتے ہوئے بھی سنائی دے رہے ہیں۔

(قومی آواز)

SHARE

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here