جونپور: 11 اگست 2020(سیدھی بات نیوز سرویس) اترپردیش کے ضلع جونپور کے سجان گنج علاقے میں مشتبہ حالت میں کار میں آگ لگنے سے ایک شخص کی موت ہوگئی۔ پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ پیر کی رات تقریباً ساڑھے 11 بجے سجان گنج علاقے کے کندہا گاؤں میں بیلوار سے پرتاپ گڑھ کی جانب جانے والی سڑک کے کنارے ٹائر پھٹنے کی آواز سنائی دی۔ اس کے بعد گھر سے باہر نکلے لوگوں نے کار سے آگ کے شعلے اٹھتے ہوئے دیکھا۔ اطلاع کی بنیاد پر کچھ ہی دیر میں سجان گنج پولیس اور فائر بریگیڈ پہنچی۔ فائر بریگیڈ جب تک آگ بجھاتی تب تک سب کچھ جل چکا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ تھانہ انچارج اجے سنگھ نے بتایا کہ چار پہیہ گاڑی میں کون سوار تھا اس بارے میں کچھ بھی پتہ نہیں ہے۔ کسی بڑی سازش کا شبہ ہے۔ پولیس معاملے کی چھان بین کر رہی ہے۔

(قومی آواز)

SHARE

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here