جمعیۃ علماء ہند کے صدر ارشد مدنی کا کہنا ہے کہ جہاں شرپسندوں کے ذریعہ قربانی میں کسی طرح کا مسئلہ پیدا کیا جائے وہاں ذمہ دار حضرات مقامی انتظامیہ سے رابطہ کریں اور پرامن طریقے سے معاملے کا حل نکالیں۔

28جولائی 2020(سیدھی بات نیوز سرویس) جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا ارشد مدنی نے ایک صحافی سے بات چیت کے دوران مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ عیدالاضحیٰ کا تہوار بھائی چارے اور محبت کے ماحول میں منائیں۔ انھوں نے کہا ہے کہ محکمہ صحت کی گائیڈ لائن کو مدنظر رکھتے ہوئے عید کی نماز ادا کریں اور قربانی کے لیے بھی ممنوعہ جانوروں کا استعمال نہ کریں۔ علاوہ ازیں ارشد مدنی نے کہا ہے کہ جہاں شرپسندوں کے ذریعہ قربانی میں کسی طرح کا مسئلہ پیدا کیا جائے وہاں علاقے کے ذمہ دار حضرات مقامی انتظامیہ سے رابطہ کریں اور پرامن طریقے سے معاملے کا حل نکالیں۔ ’قومی آواز‘ کے قارئین کے لیے پیش خدمت ہے مولانا ارشد مدنی کے بیان پر مبنی مکمل ویڈیو…

(قومی آواز)

SHARE

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here