بھٹکل:(سیدھی بات نیوز سرویس)بڑے ہی افسوس کے ساتھ یہ غمناک خبر آپ تک پہنچائی جاتی ہے کہ شہر بھٹکل کے مشہور ومعروف عالم دین اور قاضی ِشہر جماعت المسلمین بھٹکل حضرت مولانا اقبال ملاندوی صاحب مختصر علالت کے بعد اس دارِ فانی سے کوچ کرگئے ہیں: بلند ترین اخلاق کے حامل ایک ایسی شخصیت جن کے کلام میں نرمی اور علم میں گہرائی کا امتزاج تھا وہ اب ہمارے درمیان نہیں رہے:انا للہ وانا الیہ راجعون:مولانا مرحوم کا انتقال اہلیانِ بھٹکل کے لئے بالخصوص اور اُمت مسلمہ کے لئے بالعموم ایک بہت بڑاناقابلِ تلافی نقصان ہے:صحافت سے لگاؤ ہونے کی وجہ سے مولانا مرحوم سیدھی بات کے ایڈیٹر انصارعزیز ندوی کو گذشتہ کئی سالوں سے وقتاً فوقتاًآراء و مشوروں سے نوازتے رہے ہیں:گذشتہ سال بنگلور آمد کے موقع پر دفتر سیدھی بات کا معائنہ کرنے کے بعد اپنے خصوصی دعاؤں سے نوازتے ہوئے، صحافت کی روح کو بیان کیا تھا،ہمت افزائی کے ساتھ ساتھ،ڈٹ کر اس میدان میں لگے رہنے کی نصیحت کی تھی،حوصلہ افزائی کے ایسے بول سامنے رکھے تھے کہ کٹھن سفر میں وہ بول آپ کے لئے آسانیاں پیدا کرسکیں۔ ادارہ سیدھی بات اس نقصان سے بہت زیادہ غمزدہ ہے، اللہ مرحوم قاضی صاحب کو اپنے شایانِ شان بدلہ نصیب فرمائے:کروٹ کروٹ جنت نصیب کرے:اور اہلِ خانہ و متعلقین کو صبرجمیل نصیب کرے: آمین:

SHARE

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here