کورونا وبا کے باعث بیرون ملک بند کی جانے والی اور 11 جون سے بعض ممالک کے لیے پروازیں شروع کرنے والی ترک ہوائی فرم کا ماہ اگست کا شیڈول واضح ہو گیا ہے

13 جولائی 2020(سیدھی بات نیوز سرویس) ترک ہوائی فرم یکم اگست سے روس، عراق، سعودی عرب، بھارت، جنوبی افریقہ اور دوبئی کے لیے پروازیں بحال کر رہی ہے کورونا وبا کے باعث بیرون ملک بند کی جانے والی اور 11 جون سے بعض ممالک کے لیے پروازیں شروع کرنے والی ترک ہوائی فرم کا ماہ اگست کا شیڈول واضح ہو گیا ہے۔ فرم نے اپنی ویب سائٹ پر اعلان کیا ہے کہ 21 مارچ تا 31 اگست کے درمیان ٹکٹوں پر بلا کسی حد بندی کے تبدیلی لانا ممکن ہے۔ فرم نے اعلان کیا ہے کہ 11 جون سے بیرون ملک پروازوں کو مرحلہ وار بحال کرنے والی ٹرکش ہوائی فرم ماہ اگست سے ایران، عراق، کویت، ابو دبی، دوبئی، سعودی عرب، بھارت، کرغزستان، الجزائر، مصر، گھانا، کیمرون، تیونس، کینیا، جنوبی افریقہ، تنزانیہ اور زانزیبار کے لیے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کی منصوبہ بندی کر ر ہی ہے۔

(ٹی آر ٹی)

SHARE

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here