وکاس دوبے کے ڈرامائی انکاؤنٹر کے تعلق سے اداکارہ تاپسی پنو نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ “واہ! یہ امید تو بالکل نہیں تھی!! اور پھر لوگ کہتے ہیں کہ بالی ووڈ کی کہانیاں سچائی سے بے حد دور ہوتی ہیں۔”

10 جولائی 2020(سیدھی بات نیوز سرویس) اتر پردیش کے بدنام زمانہ گینگسٹر وکاس دوبے انکاؤنٹر معاملہ میں کئی طرح کے سوال اٹھ رہے ہیں اور کئی لوگ یو پی پولس کو کٹہرے میں کھڑا کر رہے ہیں۔ اس درمیان بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ تاپسی پنو نے وکاس دوبے انکاؤنٹر معاملہ پر ایک ٹوئٹ کے ذریعہ زبردست طنز کیا ہے۔ اس ڈرامائی انکاؤنٹر کے تعلق سے تاپسی پنو نے لکھا ہے کہ “واہ! یہ امید تو بالکل نہیں تھی!! اور پھر لوگ کہتے ہیں کہ بالی ووڈ کی کہانیاں سچائی سے بے حد دور ہوتی ہیں۔” تاپسی پنو کے ذریعہ کیے گئے اس ٹوئٹ کے بعد لوگوں کا رد عمل آنا بھی شروع ہو گیا ہے۔ کچھ لوگ تاپسی پنو کی حمایت میں کھڑے نظر آ رہے ہیں اور وکاس دوبے کے انکاؤنٹر کو شبہات کی نظر سے دیکھ رہے ہیں، جب کہ کچھ لوگ تاپسی کے خلاف بھی کھڑے نظر آ رہے ہیں۔ واضح رہے کہ آج صبح جب یو پی پولس کی ایس ٹی ایف ٹیم مدھیہ پردیش کے اجین سے وکاس دوبے کو کانپور لا رہی تھی تو یو پی میں ایک مقام پر وہ گاڑی پلٹ گئی جس پر کچھ پولس اہلکار کے ساتھ وکاس بیٹھا تھا۔ اس درمیان مبینہ طور پر وکاس دوبے نے بھاگنے کی کوشش کی اور پھر پولس انکاؤنٹر میں وہ ہلاک ہو گیا۔

(قومی آواز)

SHARE

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here