ہمسایہ ملک شام میں فی الفور امن و استحکام کے قیام کے لئے ہم سے جو بھی ہو سکا کرنا جاری رکھیں گے: صدر ایردوان

03 جولائی 2020(سیدھی بات نیوز سرویس) ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ شام کی زمینی سالمیت ہماری اوّلین ترجیح ہے۔ ترکی۔ روس۔ ایران سہ فریقی ویڈیو کانفرنس سربراہی اجلاس کا آغاز ہو گیا ہے۔ آستانہ مذاکراتی فارمیٹ اور ‘شام’ کے موضوع پر چھٹے ترکی۔ روس۔ ایران سہ فریقی ویڈیو کانفرنس سربراہی اجلاس میں صدر رجب طیب ایردوان، روس کے صدر ولادی میر پوتن اور ایران کے صدر حسن روحانی نے شرکت کی۔ کانفرنس سے خطاب میں صدر ایردوان نے کہا ہے کہ ” ترکی کی حیثیت سے شام میں بحران کے آغاز سے ہی ہم اپنے شامی بھائیوں کا ساتھ دیتے چلے آ رہے ہیں۔ ہم نے نسل، قوم اور مذہب کو دیکھے بغیر لاکھوں شامیوں کے لئے اپنے دروازے کھولے ہیں”۔ انہوں نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے ہاتھوں شام کی تقسیم کے سدباب کے لئے ہم نے نہایت حساسیت کا مظاہرہ کیا ہے۔ ضرورت پڑنے پر ہم نے عملی مداخلت کر کے انسانی المیے اور علیحدگی پسندوں کے مذموم ارادوں کے سامنے بند باندھا ہے۔صدر ایردوان نے کہا ہے کہ ہمسایہ ملک شام میں فی الفور امن و استحکام کے قیام کے لئے ہم سے جو بھی ہو سکا کرنا جاری رکھیں گے”۔ انہوں نے کہا ہے کہ ” آستانہ مذاکرات کے ضامنوں کی حیثیت سے ہمارا باہمی تعاون بلاشبہ اس ملک کے مستقبل کا بھی تعین کرے گا”۔

(قومی آواز)

SHARE

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here