03 جولائی 2020(سیدھی بات نیوز سرویس) سعودی عرب میں شہزادہ سلطان برائے برائے دفاعی علوم وریسرچ نے کرونا وائرس (COFED-19) کا مقابلہ کرنے کی حکومت کی مساعی کے تحت “انجینئرنگ وینٹیلیٹرز مینوفیکچرنگ انیشی ایٹو” پروگرام میں حصہ لیتے ہوئے سعودی کونسل آف انجینئرز کے دعوت پرمقامی سطح پر وینٹیلیٹر تیار کیا ہے۔ اس وینٹی لیٹر کا ڈیزائن اور اس کی تیاری کے تمام تکنیکی مراحل شہزادہ سلطان مرکز کی تجربہ گاہوں میں بنائے گئے۔ سعودی عرب میں مقامی سطح پر وینٹی لیٹر کی تیاری کا یہ پہلا اور اہم ترین قدم ہے۔ سلطان ریسرچ سینٹر کی جانب سے تیار کردہ وینٹی لیٹر جانچ کے لیے مجاز حکام کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔ اس کے بعد یہ ریسرچ سینٹر باقاعدہ وینٹی لیٹر مینوفیکچرنگ شروع کردے گا۔ سینٹر نے وینٹیلیٹر کے کام کے تجربات، اور قومی فیکٹریوں کے ذریعہ آلے کی جانچ اور تیاری کے مرحلے کے سلسلے میں متعلقہ حکام سے رابطہ کیا ہے۔ خیال رہے کہ شہزادہ سلطان مرکز ٹیکنالوجی سے متعلق کوالٹیٹو اسٹڈیز اور تحقیق کے انعقاد میں مہارت حاصل کرنے والا ایک سرکاری ادارہ ہے جسے، پرنس سلطان سینٹر فار ڈیفنس اسٹڈیز اینڈ ریسرچ کا نام دیا گیا ہے۔ اس کا مقصد دفاع، سلامتی اور تزویراتی شعبوں سے متعلق کوالٹی اور تکنیکی تحقیق کے شعبوں کام کرتے ہوئے ریاست کے دفاع اور سلامتی کے شعبوں کو فروغ اور ترقی دینا ہے۔

(العربیہ)

SHARE

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here